امریکہ و عرب میں اردو ادب کی آبیاری کرنے والی شخصیات ڈاکٹر نور امروہوی و بھجت کمال نجمی کا ہاشمی ہاؤس پر شاندار استقبال۔
امروہہ: (سالار غازی)
آبائی طور پر امروہہ سے تعلق رکھنے والی محب ادب شخصیات ڈاکٹر نور امروہہ حال ساکن امریکا (چیرمین النور انٹرنیشنل امریکا) و بھجت کمال نجمی حال مقیم جدہ سعودیہ عربیہ (نواسہ مولانا حفظ الرحمان اول رکن پارلیمنٹ امروہہ سمبھل پارلیمانی حلقہ) کی امروہہ آمد پر انجمن ترقی اردو اتر پردیش کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہاشمی ہاؤس امروہہ پر زیر صدارت نائب صدر انجمن ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کے ہوا۔
اس موقع پر انجمن ترقی اردو کی جانب سے دونوں محبان ادب شخصیات کا مقامی ادبی شخصیات کے ذریعے پرتپاک استقبال کیا گیا اور بیرون ممالک میں ڈاکٹر نور امروہوی و بھجت کمال نجمی کی ادبی و سماجی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گیئ۔
اس موقع پر صحافی ڈاکٹر مہتاب امروہوی مصنف ادیب ڈاکٹر مصباح احمد صدیقی شاعر سید شیبان قادری ڈاکٹر ناصر امروہوی و سالار غازی نے ڈاکٹر نور امروہوی و وحجت کمال نجمی کی ادبی و سماجی خدمات سے حاضرین کو روشناس کراتے ہے انکی ادب نوازی پر بھی اپنے اپنے خیالات پیش کئے آخر میں نائب صدر انجمن ترقی اردو اتر پردیش سرکردہ سماجی کارکن و چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ڈاکٹر نور امروہوی و بھجت کمال نجمی سے متعلق کہا کہ آبائی طور پر امروہہ سے وابستہ دونوں ہی شخصیات نے اردو کے تعلق سے غیر موافق حالات کے باوجود اردو ادب کے تناور درخت کی آبیاری کی ہے جہاں ڈاکٹر نور امروہوی نے مغربی تھذیب اور روایات کے درمیان اردو ادب کو اپنی ذاتی کوششوں سے فروغ دیا و ادبی حلقوں میں ایک مصال ہے وہیں بھجت کمال نجمی نے بھی عرب دنیا میں ادبی و سماجی خدمات کی ایک مصال قائم کی ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ اپنے لئے تو سبھی جیتے ہیں لیکن اپنی زبان کی حفاظت و سماجی خدمات کا جذبہ چند لوگوں کو ہی نصیب ہوتا ہے اور یہ جذبہ ڈاکٹر نور امروہوی و بھجت کمال نجمی کو خدا کی ایک نعمت ہے۔
آخر میں ڈاکٹر نور امروہوی و وحجت کمال نجمی نے انجمن ترقی اردو بل خصوص ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کا شکریہ ادا کیا اور ہاشمی ایجوکیشنل گروپ کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کیا۔ اس موقع پر نعت خواں گلریز عبّاسی و مرزا انس امروہوی نے بارگاہ رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ جناب رسول اللّه میں نذرانہ عقیدت ہدیہ نعت پیش کیا۔ شرکا میں ضیاء النبی، نصرت اللّه، اکرم منصوری، عمران صدیقی، مولانا امجد علی، ماسٹر عمران احمد، شہزاد عبّاسی، ادریس احمد، شمس الدین انصاری اور ارشد جعفری وغیرہ موجود رہے۔
سمیر چودھری۔