سالار غازی
دہلی/ امروہہ
اردو صحافت دو سو سالہ جشن کمیٹی کے زیر اہتمام انڈین اسلامک کلچر سینٹر میں منعقد تقریب کے دوران امروہہ کی سرکردہ سماجی شخصیت نائب صدر انجمن ترقی اردو اتر پردیش چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کو طبی و تعلیمی خدمات کے لئے خصوصی اعزاز سے سرفراز کیا گیا قابل ذکر ہے کہ اردو صحافت کے دو سو سال مکمل کرنے پر ہندوستان کے مختلف اردو صحافیوں کے ذریعے دہلی کے انڈین اسلامک کلچر سنٹر میں جشن کا اہتمام کیا گیا یک روزہ جشن کے پہلے سیشن کی صدارت سابق رکن پارلیمنٹ و سفارت کار میم افضل نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے بطور سابق نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری اور مہمان زیوقار کے بطور حال ہی میں پدم وبھوشن اعزاز سے سرفراز ہونے والے کشمیر کے سابق وزیر اعلی و مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے شرکت کی ساتھ ہی رکن راجے سبھا بنگال و بنگال اردو اکادمی کے چیرمین ندیم الحق و ہمالیہ ڈرگس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق بھی شامل رہے مذکورہ تمام اہم شخصیات کے علاوہ اردو ادب کی نامور شخصیت و مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور سابق وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع بھی شریک رہے امروہہ کی نامور ادبی سماجی شخصیت ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کو انکی ادبی سماجی طبی و تعلیمی خدمات کے لئے مذکورہ تمام مہمانان کے بدست خصوصی اعزاز سے سرفراز کیا گیا کنوینر کمیٹی جشن دو سو سالہ اردو صحافت معروف صحافی معصوم مرادابادی نے نظامت کے فرائض انجام دئے ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کو جمہوریت کے چوتھے ستون صحافت کے تعلق سے ملک کی اہم سیاسی سماجی اور محبان اردو شخصیات کے بدست اعزاز سے سرفراز ہونے پر ادبی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہے اسی سلسلہ میں پرنسپل امام المدارس انٹر کالج امروہہ معروف شاعر ڈاکٹر جمشید کمال امروہوی پرنسپل عبد الکریم خاں انٹر کالج امروہہ عادل عبّاسی اردو ادب سوسایٹی کے صدر کوثر علی عبّاسی مسلم کمیٹی امروہہ سے صدر نسیم احمد خاں و ترجمان منصور احمد ایڈوکیٹ ڈائریکٹر سلمان حیدر جونیر ہائی اسکول امروہہ اقبال حیدر نقوی بزم زندہ دلان امروہہ سے سید شیبان قادری و ڈاکٹر ناصر امروہوی الائچی کلب امروہہ سے حاجی محبوب حسین زیدی پرواز فاونڈیشن سے شاہ رخ خاں و فہیم نبی صدیقی فرینڈس کلب امروہہ سے محمد احمد زیدی سابق چیرمین بلدیہ کونسل امروہہ حاجی اقرار احمد انصاری اور ڈاکٹر افسر پرویز رکن بلدیہ کونسل امروہہ فہیم شاہ نواز و قمر نقوی کے علاوہ سینیر صحافی ڈاکٹر مہتاب امروہوی و دیگر نے بھی ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کو طبی و تعلیمی خدمات کے لئے اعزاز سے سرفراز ہونے پر مبارک باد پیش کی